ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندو مہاسبھا کی ویب سائٹ پر بیف کری بنانے کی ریسیپی،ہیکروں کا کارنامہ قرار دیا گیا

ہندو مہاسبھا کی ویب سائٹ پر بیف کری بنانے کی ریسیپی،ہیکروں کا کارنامہ قرار دیا گیا

Sun, 26 Aug 2018 01:08:29    S.O. News Service

نئی دہلی ،25؍اگست (ایس ا ونیوز؍آئی این ایس انڈیا )ہندوتو نواز شدت پسند تنظیم ہندو مہا سبھا کی ویب سائٹ پر آج بیف کری بنانے کا طریقہ کا مواد اپلوڈ ہو گیاہے ۔یہ ہنگامہ خیز معاملہ تھا متعلقہ تنظیم کے ذمہ داران نے فوری طور پر اس کا نوٹس لیا ہے اور اس حرکت کو ہیکرز کا کارنامہ قرار دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ہندو مہاسبھا کے لیڈر سوامی چکرپانی مہاراج کے کیرالہ سیلاب پر دئے گئے متنازعہ بیان کے بعد کیرالہ کے ہیکرز گروپ پر تنظیم کی ویب سائٹ کو ہیک کرنے کا الزام لگا ہے۔ واضح ہو کہ کچھ روز قبل سوامی چکرپانی مہاراج نے کہا تھا کہ کیرالہ کے سیلاب میں صرف ان لوگوں کی مدد کی جانی چاہئے جو بیف نہیں کھاتے ہیں۔پارٹی کی ویٹ سائٹ اے بی ایچ ایم ڈاٹ او آر جی ڈاٹ ان پر نظر آیا کی اسے ہیکرز نے ہیک کر لیا ہے۔ ویب سائٹ پر چکرپانی مہاراج کے لئے بھی ایک پیغام تھا جس میں لکھا گیا، ہم لوگوں کے کردار کی بنیاد پر ان کو عزت دیتے ہیں نہ کی ان کی کھانے کی عادتوں پر ‘۔ہیکرز گروپ نے سوامی چکرپانی کے متنازعہ بیان کو بھی پوسٹ کیا جس میں انہوں نے کہا تھا، ’’ گائے کا گوشت کھانا گناہ ہے، سیلاب میں مدد صرف ان کی ہونی چاہئے جو جانوروں کو نہیں مارتے ہیں‘‘۔


Share: